ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ون ڈے مقابلوں سے پہلے انگلینڈ نے کی نیٹ پریکٹس؛10جنوری کودھونی کی قیادت میں ہوگاانڈیا’’اے‘‘ سے مقابلہ

ون ڈے مقابلوں سے پہلے انگلینڈ نے کی نیٹ پریکٹس؛10جنوری کودھونی کی قیادت میں ہوگاانڈیا’’اے‘‘ سے مقابلہ

Mon, 09 Jan 2017 12:41:45    S.O. News Service

ممبئی،8؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)محدود اوورز کے ماہر ایون مورگن کی قیادت میں انگلینڈ نے کرسمس اور نئے سال کے وقفے کو ختم کرکے ہندوستان واپس آنے کے بعد آج یہاں بریبورن اسٹیڈیم میں اپنی پہلی نیٹ پریکٹس کی۔اہم بلے باز جو روٹ کو چھوڑ کر پوری ٹیم نے صبح کی ٹھنڈک میں تین گھنٹے کی ٹریننگ کی۔وراٹ کوہلی کی ہندوستانی ٹیم سے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0.4سے ہارنے کے بعد اب ٹیم تین ون ڈے سیریز میں حصہ لے گی۔مورگن کی قیادت میں کھیلنے کے لیے ٹیسٹ ٹیم کے نو اراکین واپس یہاں واپس آئے ہیں۔مورگن اس ہارنے والی ٹیم کا حصہ نہیں تھے جو ایلسٹر کک کی قیادت میں کھیلی تھی جبکہ کک ون ڈے اور ٹی 20میں نہیں کھیلیں گے۔روٹ کے 12جنوری کو یہاں ٹیم سے جڑنے کی امید ہے جو نجی وجوہات وطن رک گئے تھے۔انگلینڈ کی ٹیم اسی دن اجنکیا رہانے کی قیادت والی ہندوستان اے کے خلاف دوسراپریکٹس میچ کھیلے گی۔دورہ کرنے والی ٹیم کے ذرائع نے پریکٹس سیشن کے بعد کہا کہ روٹ جمعرات کو ٹیم سے جڑیں گے اور 15جنوری کو پونے میں ہونے والے پہلے ون ڈے کے لئے ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے،اگر انہیں منتخب کیا گیا تو وہ یقینی طور پر اس میچ میں کھیلنا چاہتے ہیں۔انگلینڈ کو 10جنوری کو بریبورن اسٹیڈیم میں فلڈ میں ہونے والے پہلے پریکٹس میچ میں مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی ہندوستان کی اے ٹیم سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا۔

دھونی نے محدود اوورز کی ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی تھی لیکن وہ اس ٹیم کا حصہ ہوں گے جو محدود اوورز کے نئے کپتان کوہلی کی قیادت میں کھیلے گی۔وہ اہم پریکٹس کرنے کے لیے بے تاب ہوں گے کیونکہ انہیں اپنی ریاست کی جھارکھنڈ ٹیم سے محدود اوورز کے فارمیٹ میں کھیلنے کا موقع بھی نہیں مل پایا تھا کیونکہ اس وقت رنجی سیشن چل رہا تھا۔پریکٹس میچ میں دھونی کی کپتانی والی ٹیم میں ان کے 2011ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن یوراج سنگھ اور آشیش نہرا بھی شامل ہیں جنہیں انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔

تین ون ڈے میچ پونے، کٹک(19جنوری)اور کولکاتہ(22جنوری)کو ہوں گے۔ان کے بعد تین ٹی 20میچ کانپور(26جنوری )، ناگپور(29جنوری)اور بنگلور(یکم فروری)کو کھیلے جائیں گے۔مورگن ٹیم کے ان چار کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو یہاں آنے سے پہلے آسٹریلیا میں ٹی 20بگ بیش کھیلنے میں مصروف تھے۔ان میں دیگر ڈیوڈ ولی، جیسن رائے اور سیم بلگس شامل ہیں۔یلیکس ہیلز اور لیام پلنکٹ ہندوستان سے ہارنے والی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ہندوستان اے نے آج دوپہر پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا اور ٹیم کل شام کو پریکٹس کرے گی۔پتہ چلا ہے کہ پہلے میچ کی ہندوستان اے ٹیم کے منیجر سلیکٹر جتن پرانجپے ہوں گے۔بی سی سی آئی کے ذرائع نے کہا کہ یہی ہوتا آیا ہے کہ ایک سینئر سلیکٹر ٹیم کا منیجر ہوتا ہے۔اس کے مطابق جتن پرانجپے پہلے میچ کے لیے ٹیم کے منیجر ہوں گے۔پتہ چلا ہے کہ ایک دوسرے سلیکٹر گگن کھوڑا دوسرے میچ میں یہ کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم اس طرح ہے:ایون مورگن(کپتان)، معین علی، جانی بییرسٹو، جیک بال، سیم بلگس، جوس بٹلر، لیام ڈاسن، یلیکس ہیلز، لیام پلنکٹ، عادل راشد، جو روٹ، جیسن رائے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ولی اور کرس ووکس۔

انگلینڈ کے خلاف پریکٹس میچوں کی ہندستان اے ٹیم :پہلے میچ کیلئے(10جنوری)شکھر دھون، مندیپ سنگھ، امباتی رائیڈو، یوراج سنگھ، مہندر سنگھ دھونی(کپتان اور وکٹ کیپر )، ہاردک پنڈیا، سنجو سیمسن، کلدیپ یادو ، یجوندر چاہل، آشیش نہرا، موہت شرما، سدھارتھ کول۔

دوسرے میچ کیلئے(12جنوری)رشبھ پنت، اجنکیا رہانے(کپتان)، سریش رینا، دیپک ہڈا،ایشان کشن(وکٹ کیپر )، شیلڈن جیکسن، وجے شنکر، شہباز ندیم، پرویز رسول، ونے کمار، پردیپ سنگوان، اشوک ڈنڈا۔


Share: